دوست کی شادی پر پولیس اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل

Police constable firing in Mehndi
کیپشن: Aerial firing
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور پتنگ بازی قانوناً جرم ہے اس کے باوجود جس طرح مختلف تقاریب اور مقامات پر ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، وہ محتاجِ بیان نہیں۔ پولیس کی جانب سے شہریوں کو تلقین کی جاتی ہے کہ شادی کی تقریبات میں فائرنگ وغیرہ نہ کی جائے تاکہ کوئی افسوسناک واقعہ پیش نہ آئے۔ 

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار ہی ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔ ٹریفک وارڈن عالمگیر اور اہلکاروں نے شادی میں فائرنگ کی۔ شادی میں وارڈن اور اہلکاروں کی فائرنگ کی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے اہلکار بغیر کسی خوف نے کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار نے وارڈن اور اہلکار کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ سی ٹی او منتظرمہدی نےوارڈن عالمگیر کو بھی معطل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔