ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی کریڈٹ کارڈ بنانے والا گروہ گرفتار

جعلی کریڈٹ کارڈ بنانے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی بڑی کارروائی، شہریوں کا بینک ڈیٹا چوری کرکے جعلی کریڈٹ کارڈ بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی، پاسپورٹ اور جعلی اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے۔

لاہور میں ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم سرفراز چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان جعلی اے ٹی ایم بنا کر شہریوں کے کروڑوں روپے بینکوں سے نکلواتے تھے۔ ملزمان نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی بینکوں کا ڈیٹا چوری کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

گینگ لیڈر محبوب صداقت اور اس کے بھائی کو 2015 میں بھی گرفتار کیاگیا، گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مڈل پاس ہیں اور اس کام کیلئے بیرون ملک سے تربیت حاصل کی۔

ملزمان کے قبضہ سے جعلی اے ٹی ایم کارڈ اور 30 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔