طیب سیف : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مستقیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم انسانی اعضاء کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف کارروائی متاثرہ کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ غیر قانونی پیوندکاری کے دوران شکایت کنندہ کے بیٹے کی موت واقع ہوئی تھی۔ ملزم نے شکایت کنندہ سے بیٹے کی پیونکاری کے لئے 30 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ملزمان ملوث ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے پرائیوٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔