پی آئی سی واقعہ میں ملوث وزیراعظم کے بھانجے کی تاحال گرفتاری نہ ہو سکی

پی آئی سی واقعہ میں ملوث وزیراعظم کے بھانجے کی تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (عرفان ملک) سانحہ پی آئی سی کی تحقیقات جاری، پی آئی سی پرحملے میں ملوث اکیاسی وکلاء گرفتار مگر حملے میں ملوث وزیراعظم کے بھانجے کی تاحال گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی، پی آئی سی کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلاء کی شناخت بھی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ پی آئی سی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، پولیس نے حملے میں ملوث اکیاسی وکلاء کوگرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق حملے میں ملوث وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت دیگروکلاء کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، گرفتار وکیلوں میں سے آٹھ کو تھانہ مزنگ پولیس نے گرفتار کیا، تھانہ نواں کوٹ نے تین اور تھانہ شالیمار نے ایک وکیل کوگرفتارکیا، اس کے علاوہ تھانہ مانگا منڈی کی حدود سے نو اورتھانہ ہڈیارہ کی حدود سے تیس وکلا کو گرفتارکیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی سی کے باہرفائرنگ کرنے والوں میں ملک حسیب اور اعظم میو شامل ہیں، پولیس نے فائرنگ کرنے والے وکلاء کی گرفتاری کے لیے انکے گھروں پر چھاپے بھی مارے مگرگرفتارکرنے میں ناکام رہی۔
ترجمان پولیس کے مطابق تحقیقات میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، جو بھی شرپسند عناصر پی آئی سی پرحملے میں ملوث ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer