پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض ،ڈی جی رینجرز، لارڈ میئر، سی سی پی او سمیت اعلی سول اور فوجی افسران نے شرکت کی۔ شہید کے والد کا کہنا ہے کہ شہادت بیٹے کی آرزو تھی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کے جسد خاکی کو ایوب سٹیڈیم لایاگیا۔ فائیولائٹ انفنٹری کے چاق وچوبند دستے نے ایمبولینس کے ذریعے ایوب سٹیڈیم پہنچایا۔ نمازجنازہ سے قبل فوجی جوانوں کے دستے نے شہید کے جسد خاکی کوخراج عقیدت پیش کیا۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور عامر ریاض ،ڈی جی رینجر میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، لارڈ میئر مبشر جاوید، اسٹیشن کمانڈر نیوی ایس ایم شہزاد، اے ایس ایف چیف سکیورٹی آفیسر عمران الحق، سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدر اشرف، سول ،فوجی افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید کامکمل فوجی اعزاز کے ساتھ جنازہ پڑھایا گیا۔

نمازہ جنازہ کے بعد شہید کےوالد نے میڈیا سےگفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ اُن کے بیٹے نے جام شہادت نوش کیا۔

نمازجنازہ کے بعد شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان قربانی نہ دیں تو دہشت گرد شہروں میں گھس جائیں۔