(شہزاد خان): سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔ 10 روپے اضافے کے بعد شہر میں ایل پی جی130 روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔
ایل پی جی10 روپے فی کلو مہنگی ہونے کے بعد گھریلو سلنڈر 120 روپے مہنگا ہو کر 1534 روپے کا ہوگیا جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ کمرشل سلنڈر 5750 روپے کا ہوگیا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ لیوی ڈیوٹی کے نفاذ سے ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان غالب ہے۔ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف 10دس جنوری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور مکمل ہڑتال ہوگی۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں