ویب ڈیسک: آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈارون میں شروع ہوئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بنگلہ دیشی فاسٹ بالرز کے سامنے آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 198 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے صرف اسٹیون اسمتھ نے 71 رن کی اننگ کھیلی، بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر باز حسن محمود نے 6 وکٹیں لیں، پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی اوپنر کی وکٹ لے کر آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل اسٹارک ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے گیند باز بن گئے ہیں۔
آج شروع ہونیوالے پہلے ٹیست میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 198 رنز پر آؤٹ ہو گئی ،اسٹیون اسمتھ نے 71 رنز بنانئے اور ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 30 رن کا بھی ہندسہ عبور نہیں کر سکا۔ بنگلہ دیشی فاسٹ بالز حسن محمود نے6، تسکین احمد اور عبادت حسین نے 2-2 وکیٹیں حاصل کیں۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رن بنا لئے،اوپنر تنزید حسن تمیم 32 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، اور مومن الحق 35 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کے اوپنر شادمان اسلام کو مچل اسٹارک نے اپنا شکار بنایا، انہوں نے 20 رن بنائے۔
پہلے ٹیسٹ میں شادمان اسلام کی وکٹ لے کرمچل اسٹارک ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے گیند باز بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے تیز بالر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ 36 سالہ مچل اسٹارک نے سری لنکا کے عظیم اسپنر رنگنا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 434 وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں بھارت کے سابق فاسٹ بالر کپل دیو کی برابری پر آگئے ہیں۔کپل دیو نے 1978 سے 1994 کے دوران 131 ٹیسٹ میچ کھیل کر 434 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اسٹارک نے یہ ہدف اپنے 106 ویں ٹیسٹ میچ میں ہی حاصل کر لیا۔ یہ دونوں اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر 11 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بائیں ہاتھ سے بالنگ کر کےسب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں۔۔ آسٹریلیا کےمچل اسٹارک اور کپل دیو نے434 لیں ہیں جبکہ 433 - سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ نے،پاکستان کے وسیم اکرم نے414 ، نیوزی لینڈ کے ڈینیل وٹوری 362 ، سری لنکا کے چمندا واس نے 355وکٹیں اور بھارت کےرویندر جڈیجہ نے 348 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
2010 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والےآسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی نظریں اب ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب 10 گیند بازوں میں جگہ بنانے پر ہوں گی۔ جنوبی افریقہ کے عظیم تیز گیند باز ڈیل اسٹین 439 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ اسٹارک کی 434 وکٹیں ہیں اور وہ اسٹین سے صرف 5 وکٹیں پیچھے ہیں۔ یعنی اسٹین کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ-10 میں پہنچنے کے لیے انہیں مزید 6 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ جس رفتار سے اسٹارک وکٹیں حاصل کر رہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے وہ جلد ہی اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔