سٹی 42: منشیات فروشی کیس : عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو تین مقدمات میں بری کردیا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کے مقدمات،عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی تین مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرلی
عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو تین مقدمات میں بری کردیا۔وکیل صفائی کے مطابق مقدمے میں گرفتار ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا،شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں ۔
انمول عرف پنکی کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 میں گذری تھانے میں مقدمہ درج کئے گئے تھے۔ملزمہ انمول عرف پنکی مقدمات میں مفرور تھی۔ملزمہ کے خلاف دیگر مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔