ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج آخری بار ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں: سہیل آفریدی

آج آخری بار ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں: سہیل آفریدی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعلیٰ کے پی سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ آج آخری بار ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آیا ہوں ۔ 

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل خان آفریدی  ملاقات کا وقت ختم ہوتے ہی اڈیالہ روڈ پہنچے۔ جیل مینوئل کے مطابق ملزم سے ملاقات کا وقت چار بجے تک ہے۔ سہیل آفریدی 4 بجے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر پہنچے، انہیں کو فیکٹری ناکے پر روک لیا گیا، جس کے بعد وہ فیکٹری ناکے پر نالے کنارے بیٹھ گئے ۔ شفیع جان اور مینا خان بھی اُن کے ہمراہ موجود ہیں ۔ 

سہیل افریدی نے اس موقع پر گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آج آخری بار ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آیا ہوں، اگر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو 27 ستمبر تک ملاقات کے لیے نہیں آؤں گا۔  انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کے بعد یہ خود کہیں گے کہ ملاقات کے لیے آؤ۔  

آج رات 10 بجے کا سب کو کہا ہوا ہے جو جہاں ہے وہاں احتجاج کرے ، آج رات میں کہاں ہوں گا سرپرائز ہے ۔