سٹی 42: چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان نے کہا شہری گھر بیٹھے پنجاب بھر کی جیلوں میں ملاقات کی آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات کا محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔ چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں آئی جی پریزن میاں سالک جلال، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ شریک ہوئے ۔
ڈی آئی جی پریزن شوکت فیروز، چیف سائیکالوجسٹ پریزن سعدیہ ظفر ،متعلقہ حکام بھی شریک تھے ۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب پریزن ریفارمز ایجنڈا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پریزن ہیلتھ پروگرام کے تحت 96،110 اسیران کی ہیلتھ سکریننگ کی جاچکی،جنوری سے جون تک 107،851 اسیران کی سائیکلاجیکل اسیسمنٹ اور سکریننگ کی گئی
صوبہ بھر کی جیلوں میں اسیران کو تعلیم دینے کیلئے "وزیراعلی پنجاب لٹریسی پروگرام" کا آغاز کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب لٹریسی پروگرام میں اب تک 11،968 اسیران کو تعلیم دے چکے ہیں ۔اسیران کی سہولت اور فلاح کیلئے "وزیراعلیٰ پنجاب پریزن ویلفئیر سٹور" تمام جیلوں میں قائم کیے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب پریزن ویلفئیر سٹور کو اسیران نے 161,489 بار وزٹ کیا اور 306 ملین کی خریداری کی۔اجلاس میں لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں نئی ویمن جیلوں کی تعمیر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
نئی جیلوں اور اضافی بیرکس کی تعمیر سے قیدیوں کی گنجائش میں اضافے کے پلان کا جائزہ لیا گیا۔جیلوں میں بہتر ماحول اور تربیت کی فراہمی سے مجرمان کی اصلاح کیلئے مصروف عمل ہیں، رانا منان خان
رانا منان خان نے کہا شہری گھر بیٹھے پنجاب بھر کی جیلوں میں ملاقات کی آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں، اب تک 60 ہزار سے زائد شہری "ملاقات ایپ" کے ذریعے جیلوں میں ملاقات کر چکے ہیں،جیل انڈسٹریز میں اسیران کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کا جدید نظام متعارف کروایا گیا، فیصل آباد، میانوالی اور ڈی جی خان کے بعد سینٹرل جیل لاہور بھی سولر پر منتقل ہو رہی ہے۔