درِ نایاب:واسا لاہور نے شہر میں اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش کی شدت مختلف رہی، جبکہ سب سے زیادہ 20.6 ملی میٹر بارش اقبال ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی۔
واسا کے مطابق لکشمی چوک میں 13.2، نشتر ٹاؤن ڈسپوزل میں 11.2، ہیڈ آفس واسا گلبرگ میں 7.6 اور پانی والا تالاب میں 6.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں 4، مناواں میں 3.4، گلشنِ راوی میں 2.8 اور گارڈن ٹاؤن علی بلاک میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید برآں،سمن آباد میں 1.8، اپر مال میں 1.6، شادی پورہ میں 1.6، جیل روڈ میں 0.8، فرخ آباد میں 0.8، نشتر ٹاؤن میں 0.4، سگیاں میں 0.4 جبکہ تاجپورہ میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔