ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، 74 سالہ شخص جاں بحق

گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، 74 سالہ شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 74 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایمنول مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایمنول مسیح پیدل سڑک عبور کر رہے تھے کہ اسی دوران تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید برآں، پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔