سٹی42: عوامی جمہوریہ چین کا ٹیکسٹائل ادارہ چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔ اس انویسٹمنٹ سے پنجاب میں ہزاروں بے روزگار ہنرمند اور غیر ہنرمند بے روزگاروں کو روزگار ملے گا اور پنجاب کی معیشت اور جی ڈی پی میں گراں قدر اضافہ ہو گا۔
چیلنج ٹیکسٹائل گروپ کی پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بینک آف پنجاب اور چیلنج فیشن پرائیوٹ لمیٹڈکے درمیان ایم او یو پر دستخط آج لاہور میں ایک پروقار تقریب میں ہوئے۔
چیلنج ٹیکسٹائل گروپ چین کے بڑے ٹیکسٹائل کاروباری اداروں میں شامل ہے۔
چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔
ہر ماہ اسی لاکھ گارمنٹس کی تیاری
پنجاب میں 100ایکڑ پرجدید ترین سپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا۔ اس زون میں چیلنج گروپ بھی اپنی ٹیکسٹائل ملز لگائے گا۔ چیلنج گروپ کی ٹیکسٹائل ملز میں ہر ماہ 20 لاکھ سے 80 لاکھ گارمنٹس کی پروڈکشن کی جائے گی۔
پنجاب میں پاکستان کی سب سے بڑی ایڈوانسڈ ٹیکسٹائل مل لگائی جائے گی۔
چیلنج گروپ معروف امریکن برانڈز کے ذریعے گارمنٹس پنجاب میں مینوفیکچر کر کے یہیں سے ایکسپورٹ کرےگا۔
15 ہزار افراد کا روزگار
چیلنج گروپ کی ٹیکسٹائل ملز کے قیام سے پنجاب میں صرف 8ماہ میں 18ہزار افراد کو روزگار ملے گا جب کہ اس پروجیکٹ کی توسیع سے 5 سال میں 25 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی۔
اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق بڑے پیمانہ پر گارمنٹس کی تیاری کے لئے چیلنج گروپ خام مال بھی پاکستان سے حاصل کرےگا۔
چینی ٹیکسٹائیل جائینٹ کے اس میگا پراجیکٹ سے سالانہ 100ملین ڈالر سے زائدبرآمدات ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز سے چینی قونصل جنرل زاؤ شیریں سے ملاقات
آج لاہور میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل زاؤ شیریں نے چیف منسٹر مریم نواز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات مینں چین کے بڑے ٹیکسٹائل گروپ چیلنج ٹیکسٹائل گروپ کے چیئرمین ویگو ہانگ اورچیلنج اپیرلز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کیرن چن بھی شریک تھے۔
چیف منسٹر مریم نواز کے ساتھ ملاقات میں چیلنج گروپ کے چئیرمین اور چینی قونصل جنرل نے پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور چیلنج گروپ کے ڈائنامک پروجیکٹ کے خدوخال بھی ڈسکس کئے۔

اس اہم ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
چیلنج گروپ کے چئیرمین نے وزیراعلیٰ کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔

مریم نواز نے بتایا کہ ان کی حکومت پنجاب میں جدید اور شاندار گارمنٹ سٹی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا، ہم گارمنٹ سٹی کی کامیابی کیلئے چیلنج گروپ کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں،چیلنج گروپ کی مہارت اور تجربے سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
مریم نواز نے چیلنج گروپ کے چئیرمین کو یقین دلایا کہ پنجاب کی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ چین کی بڑی ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو پنجاب میں منتقل ہوتے دیکھنا چاہتی ہیں۔
چین میں زیراستعمال مشینری سے بہتر مشینیں پنجاب لائیں گے: ویگو ہانگ
مریم نواز کے ساتھ ملاقات میں چیلنج ٹیکسٹائل گروپ کے چئیرمین ویگوہانگ نے بتایا کہ وہ پنجاب میں چین میں زیر استعمال مشینری سے بھی بہتر ٹیکسٹائل مشینری لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پنجاب کی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں جدت پیدا کرنا چاہتے ہیں،ویگوہانگ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ کی پالیسیوں کو دیکھ ک ان کے گروپ کو ر پنجاب آنے کی ترغیب ملی۔
وزیراعلیٰ نےاس اہم چینی ٹیکسٹائل ادارے کے وفد کی لاہور آمدکا پرجوش خیر مقدم کیا۔

