سٹی 42: کلمہ چوک سے لبرٹی جانے والا راستہ بلاک ہوگیا ، پولیس نے بیریئرز لگا کر راستہ بند کر دیا
بدترین ٹریفک جام ہونےسے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کےاحکامات پرلبرٹی گول چکرجانےکی اجازت نہیں ہے ، پیدل جانےوالوں کوصرف گزرنےکی اجازت ہے ۔
واضح رہے لاہور میں 13 اگست کی شام لبرٹی چوک پر میوزیکل کنسرٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق جشنِ آزادی کے موقع پر لبرٹی چوک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا ْ۔ لبرٹی گول چکر پر وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا کی آمد کے پیش نظر پولیس نے گاڑیوں کا داخلہ بند کیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App