ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہلم امام حسینؓ؛ فول پروف سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

چہلم امام حسینؓ؛ فول پروف سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔

 پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، فوج اورسول آرمڈ فورسز چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کےساتھ سکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نےبھی چہلم کی سکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔