ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان  ہے۔

  ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ اوگرا حتمی سمری 15اگست کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی۔

 وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سے اگلے 15دن کیلئے قیمتوں کا اعلان کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ 11 روز  میں برطانوی خام تیل  کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5  ڈالر  71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل  پر آگئی ہے۔