ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کا آغاز، وزیراعلیٰ کی امن و امان یقینی بنانے کی ہدایت

  حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کا آغاز، وزیراعلیٰ کی امن و امان یقینی بنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  راؤ دلشاد: حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریبات کے آغاز پر عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے عرس مبارک اور چہلم امام حسینؓ کے دوران امن و امان یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

مریم نواز نے زائرین کیلئےشاندارمہمان نوازی کی روایات جاری رکھنےکی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعلیٰ نے  انتظامیہ کو زائرین کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے، آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنے اور داتا دربار کے اطراف ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔

 انہوں نے کہا کہ عرس داتا گنج بخشؒ پرتشریف لانےوالےزائرین ہمارے قابل قدر مہمان ہیں , اور انہیں کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

مریم نواز نے لنگر اور سبیل کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور زائرین کے لیے شاندار مہمان نوازی کی روایت برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ زائرین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔