ملک اشرف : لاہور کی عدالتوں میں 14 اور 15 اگست کو عدالتی تعطیلات، یومِ آزادی اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی مناسبت سے مقدمات کی سماعت مؤخر۔
ہائیکورٹ اور لاہور کی تمام مقامی عدالتوں میں آج اور کل14 اور 15 اگست کو عدالتی تعطیلات ہوں گی۔ یہ تعطیلات دو مختلف مواقع کی مناسبت سے دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات کو ملک بھر کی طرح لاہور کی عدالتوں میں بھی یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر ہائیکورٹ اور تمام ماتحت عدالتوں میں عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ 15 اگست کوحضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے ہائیکورٹ اور مقامی عدالتیں بند رہیں گی۔ ہر سال اس موقع پر شہر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں اور بڑی تعداد میں زائرین ملک بھر سے حاضری کیلئے آتے ہیں،جس سے معمول کی عدالتی سرگرمیاں معطل رہتی ہیں۔