ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کتنی رقم وصول کی گئی؟ رپورٹ جاری

پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کتنی رقم وصول کی گئی؟ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کتنی رقم وصول کی، وزارت خزانہ نے مالیاتی رپورٹ جاری کردی۔

حکومت نے مالی سال 25-2024 میں پیٹرولیم لیوی سے1220 ارب 21 کروڑ روپے جمع کرلیے، مالی سال 2023-24 میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے 1020 ارب روپے اکھٹا کیا تھا،مالی سال 25 میں پیٹرولیم لیوی میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ٹیکس ماہرین کے مطابق مالی سال 2025 میں پیٹرولیم لیوی فی لیٹر 70 روپے سے 75 روپے کے درمیان وصولی اضافے کی اہم وجہ بنی ، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز صفر ،مگر لیوی سے بھاری آمدن ہوئی ، سیلز ٹیکس صوبوں سے شیئر ہوتا ہے، لیوی مکمل وفاق کے پاس رہتی ہے۔

لیوی بڑھنے سے عوام پر اس کا اضافہ بوجھ پڑتا ہے ،آئندہ مالی سال سے 2.5 روپے فی لیٹر ماحولیاتی سپورٹ لیوی نافذ ہوئی ہے ، یکم اگست سے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 75.52 روپے سے بڑھا کر 78.02 روپے کی جاچکی ہے ،فی لیٹر پیٹرول پر 2.50 روپے ماحولیاتی سپورٹ لیوی بھی وصولی کی جارہی ہے۔

یکم اگست سے فی لیٹر ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 74.31 روپے سے بڑھ کر 77.01 روپے کی چکا چکی ہے ، اس کے علاوہ فی لیٹر ڈیزل پر 2.50 روپے ماحولیاتی سپورٹ لیوی بھی وصولی کی جارہی ہے، لیوی میں آئندہ برسوں میں بتدریج اضافہ متوقع ہے ۔