ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:ریلوے ٹریک پر ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی, سامان جل کر خاکستر

اسلام آباد:ریلوے ٹریک پر ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی, سامان جل کر خاکستر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے فیز 5 پل کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بوگی میں موجود سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی نے بروقت ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن کرکے آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی ایک ایمبولینس، چار فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا۔

Caption

آگ مسافر ٹرین کے ایک ڈبے میں لگی تھی تاہم مسافر محفوظ رہے۔

ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی وہیکلز نے موقع پر پہنچ کر فائر فاٹنگ اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے۔