دورِ نایاب: سی بی ڈی پنجاب نے 78ویں یومِ آزادی پر شاندار جشن منانے کا اعلان کر دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق رواں سال کی تقریبات کا موضوع "معرکۂ حق" ہوگا،سی بی ڈی پنجاب کاسالانہ نعرہ "رہو سر بلند" بھی تھیم ہوگا،سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ سبز و سفید رنگوں،برقی قمقموں سے روشن کر دیاگیا،کلمہ انڈرپاس اور سی بی ڈی روٹ 47 برقی روشنیوں سے مزین کردیا گیا،سی بی ڈی جھیل کے فوارے پوری استعداد سے چلنے لگے،خصوصی موٹر بائیک ریلی مقامی حکومت کے اشتراک سے کی جائے گی۔
14اگست کی شام بائیک ریلی کلمہ سے والٹن تک ہوگی،ریلی کے دوران سی بی ڈی روٹ موٹر سائیکلسٹ کیلئے کھلا رہے گا،یومِ آزادی کی سب سے بڑی تقریب پرچم کشائی ہوگی،سی او او سی بی ڈی بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے،سی بی ڈی نے شہریوں کو تقریبات ،سائیکل رائیڈ میں شرکت کی دعوت دے دی۔
سی بی ڈی کا کہنا تھا کہ تقریبات پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے عزم کی عکاس ہیں ۔