ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ خان اور نورین نیازی کو  اڈیالہ جیل کے قریب تحویل میں لے کر چکری  انٹرچینج پر چھوڑ  دیا

علیمہ خان اور نورین نیازی کو  اڈیالہ جیل کے قریب تحویل میں لے کر چکری  انٹرچینج پر چھوڑ  دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  راو لپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین نیازی کو  اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے  پر تحویل میں لینے کے کچھ دیر بعد چکری  انٹرچینج پر چھوڑ  دیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی  کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے 9 کارکنوں کو بھی  رہا کر دیاتھا۔ 

 اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے  پر علیمہ خان اور  نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد  پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی تھی۔

علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر  اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے  کر بیٹھنے کی کوشش کی تھی۔

 پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی تھی۔ جب دونوں بہنوں نے پولیس سے تعاون نہین کیا تو پولیس نے انہین حراست مین لے کر پولیس وین مین بٹھا دیا اور چکری انٹرچینج لے جا کر چھوڑ دیا۔ 

تحویل میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ  حکومت کو اپنا ڈر پڑا ہوا ہے، آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے مگر ہمیں جیل سے  2 کلو میٹر  دور  روک دیاگیا۔