معروف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی کراچی میں انتقال کرگئے

معروف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی کراچی میں انتقال کرگئے
کیپشن: Maulana Khalid Khalil Naumani, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف محقق و مصنف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی کراچی میں مختصر علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈی نیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق مولانا خالد خلیل نعمانی دس روز علیل رہے،دوران علاج نجی ہسپتال میں تقریباً 83برس کی عمر میںکر گئے تھے۔ان کی نماز جنازہ جامعہ بنوری ٹاﺅن میں استاد الحدیث مولانا امداداللہ یوسف زئی(ناظم وفاق المدارس سندھ)نے پڑھائی،جس میں ہزاروں علما وطلبا شریک ہوئے،بعد ازاں ان کے آبا و¿ اجداد کا قائم کردہ کلیانہ قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی۔

مولانا خالد خلیل نعمانی مرحوم کی رحلت پر قائدین وفاق المدارس مولانا مفتی تقی عثمانی، مولانا انوار الحق حقانی، مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا سید سلیمان بنوری،مولانا عبیداللہ خالد،مولانا سعید یوسف، مولانا امداد اللہ یوسف زئی سمیت دیگر منتظمین و مسلین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔