جشن آزادی؛ آج شب شہر کے 5علاقوں میں شاندار آتش بازی کےانتظامات مکمل

 جشن آزادی؛ آج شب شہر کے 5علاقوں میں شاندار آتش بازی کےانتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : جشن آزادی پر  آج رات پانچ مقامات پر شاندار آتش بازی ہوگی، آتش بازی سے محظوظ ہونے والے شہریوں کےلئے ٹریفک مینیجمنٹ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ 

سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر کے پانچ مختلف مقامات پر آج رات آتش بازی ہوگی، جب میں ایل ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس، سی بی ڈی کلمہ چوک، بحریہ ٹاؤن شامل ہیں، اس کے علاوہ گریٹر اقبال پارک اور پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم گلبرگ میں آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، کسی کو بھی مین شاہراہ پر گاڑی موٹرسائیکل لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، آتش بازی والے مقامات پر بہترین ٹریفک انتظامات کئے جائیں گے، روڈ بلاک کرکے ہلڑبازی کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔