گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 23 ویں برسی

گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 23 ویں برسی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے، آج ان کی 23 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، کم عمری میں شہرت پائی اورمحض 35 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔15 برس کی عمرمیں ہی شہرت نازیہ حسن کے قدم چومنے چلی آئی لیکن جب انہوں نے بالی وڈ فلم قربانی میں "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے" جیسا منفرد گیت پیش کیا تو گویا پوری دنیا میں ان کی بات بن گئی۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرپاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی، جہاں جہاں اردو پہنچ سکی وہاں وہاں نازیہ حسن کی گلوکاری نے اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔

اردو میں ان کے گیتوں اور نغموں میں ڈسکو دیوانے، بوم بوم، آنکھیں ملانے والے مشہور ہوئے جبکہ انگریزی زبان میں ڈریمردیوانے نے دھوم مچائی، دنیا بھرمیں ان کے ساڑھے چھ کروڑ ریکارڈزفروخت ہوئے۔ورسٹائل گلوکارہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے۔جلد شہرت کی بلندیاں چھونے والی نازیہ حسن بہت جلد دنیا سے رخصت بھی ہوگئیں، وہ لنگ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئیں اور محض 35 برس کی عمر میں 13 اگست 2000 کو لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

Ansa Awais

Content Writer