محسن نقوی "اب گاوں چمکیں گے" پروگرام کا آغاز 14 اگست کو  کریں  گے

Mohsin Naqvi, City42, Village cenetary project
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٰقیصر کھوکھر: ’’اب گاؤں چمکیں گے‘‘ پروگرام کا افتتاح14اگست کو کیا جائے گا,وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
 
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  14اگست کو ’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘پروگرام کا افتتاح کرینگے۔محسن نقوی شرقپور کے گاؤں قلعہ لعل سنگھ میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔اب گاؤں چمکیں گے، منصوبے پر 8ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس پروگرام کے تحت دیہات میں حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد، ہائی جین کا معیار بہتر بنانے اور دیہات میں عوام کو بہتر معیار زندگی دینے کے لئے صفائی ستھرائی کے کام کو  آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ پنجاب کی 2468 یونین کونسل میں پروگرام شروع ہوگا۔منصوبے کے تحت پنجاب میں چوکیداری سسٹم بھی بحال ہوجائے گا۔