ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم کا دبنگ بیان

Musadik Masood Malik News Conference
کیپشن: Musadik Masood Malik
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ الزام عائد کرتے کہا تحریک انصاف نے ایک لابنگ فرم ہائر کی ہے جس کا نام' فینٹن' گروپ کو ہائر کیا ہے، وہ پاکستان سمیت تمام ممالک کے نیوکلیئر اثاثوں کے خلاف ہے اور وہ شخص پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑے گا۔

تفصیلات کےمطابق وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے نیوز کانفرنس کرتےبڑا انکشاف کردیا،بولےعمران خان نے جس شخص کو امریکامیں لابنگ کےلیے ہائر کیا ہے،وہ پاکستان کی ایٹمی طاقت کادشمن ہے۔پی ٹی آئی نے جس امریکی لابنگ فرم کی خدمات لی، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے۔ پی ٹی آئی ایسےشخص کی کمپنی کی خدمات کیوں لے رہی ہے جوپاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ہے، بتائیں اب غدارکون ہے؟

مصدق ملک نے وضاحت کرتے کہا پی ٹی آئی" نے جس شخص "ڈیوڈ فینٹن" کو امریکہ میں لابی کرنے کے لئے ہائر کیا ہے اُس کا بنیادی ایجنڈا ہی پاکستان کے نیوکلیر اثاثے ختم کرنے کی مُہم ہے، وہ پاکستان کے نیوکلئیر اثاثے ختم کرنے کی مہم کا بانی ہے-

 نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹانے کی سزا دی گئی لیکن ایک لیڈر نے ملک ریاض سے ساڑھے400 کینال زمین لی اور فائدہ پہنچایا، شاہد خاقان کا 90 دن کا ریمانڈ دیا گیا لیکن عمران خان سے حساب نہیں مانگا جاسکتا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer