ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا اداکارہ سدرہ بتول شوبز کو خیر آباد کر دیا ؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

Sidra Batool
کیپشن: Sidra Batool
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سدرہ بتول نے حجاب پہن کر صرف اسلام پر بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔اس دوران ایک مداح کا سدرہ بتول سے پوچھنا تھا کہ آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔ اداکارہ نے جواب دیا 'نہیں، آج کے بعد میں صرف اللہ کے لیے کام کروں گی، اگر کوئی ڈرامہ اسلام سے متعلق بنے گا تو اس میں کام کروں گی'۔

سدرہ بتول نے دیگر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا  کہ 'تبدیلی کسی بھی وقت رونما ہوسکتی ہے، اب سے میں صرف حجاب میں کام کروں گی، کس نے کہا ہم ایسا نہیں کرسکتے؟'انہوں نے انسٹاگرام سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بتاتے ہوئے کہا 'میں نے تمام ریلز اس لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھے لگا میں اللہ کو ناراض کررہی ہوں'۔

Ansa Awais

Content Writer