یوم آزادی، پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کردیا

Pakistan Air Force
کیپشن: Pakistan Air Force
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پاک فضائیہ نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردیا ۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے , نغمے میں پاکستان ایئر فورس کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق نغمے میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے جدت اور خودانحصاری کی جانب گامزن ہے, ملی نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ   پاک فضائیہ کا ہر جوان ارض پاک کی ناموس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔