محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی

Lahore Weather
کیپشن: Lahore Weather
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے نوید،  محکمہ موسمیات  نے ملک کے مختلف حصوں میں  موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹے کے دوران اسلام آبادمیں دن کے وقت میں موسم گرم،مرطوب اور رات کو تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملتان سمیت پنجاب کے بعض علاقوں، کراچی، حیدرآباد، سندھ  اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے تاہم خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ 

اس کے علاوہ کشمیر،گلگت بلتستان، دیر،سوات،مانسہرہ،کوہاٹ اورکرم میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش سے کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے متعددنشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے جبکہ بلوچستان اور پنجاب کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔