ملک میں کورونا کے وارجاری،مزید3 افراد چل بسے

Corona Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 728 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 272 کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 161 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔