ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر آصف علی زرداری کا اہم بیان سامنے آگیا

Asif Ali Zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کی کردار کشی کا سلسلہ بہت پرانا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سیاست دانوں نے بنایا اور سیاست دان ہی اس کی تعمیر کرتے رہے۔ سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی اور بھارتی شہریوں سے فنڈز اکٹھے کرتے رہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان خیراتی مقاصد کے لیے اکٹھے کیے گئے پیسے ذاتی اور پارٹی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 1947 سے 2018 تک کا قرضہ ایک طرف اور عمران خان کے دور کا قرضہ ایک طرف ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ صورتِ حال میں بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا۔