ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے افغانستان کی تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ ویزے کیلئے درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ درخواست دینے والے بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کرے گی۔
وزیرداخلہ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے۔