سٹی 42: پاکستان کے لیے کرکٹ میں ایک اور اچھی خبر ، انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی مینز اور ویمنز دونوں کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بالترتیب این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔
دونوں ٹیمز کے میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کی مینز ٹیم ورلڈکپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی.2،2 میچز پر مشتمل مینز اور ویمنز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 13اور 14 اکتوبر کو کھیلی جائے گی۔
????️ Save the dates – England men’s and women’s tour of Pakistan ⤵️#PAKvENG | #PAKWvENGW | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/H1OxmVzYZi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 13, 2021
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی مینز ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہو ں گی جبکہ ویمنز ٹیمز 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلیں گی، پہلاون ڈے 17 اکتوبر، دوسرا 19 جبکہ تیسرا ون ڈے 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔