(حافظ شہباز علی) کرکٹر محمد حفیظ اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، محمد حفیظ نے دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ایک روز آئسولیشن میں گذارنے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔دوسری جانب اپنے والد کی وفات کے بعد پاکستان آنے والے اسٹنٹ ٹو ہیڈکوچ شاہد اسلم کا دوبارہ انگلینڈ پہنچ کر ہونے والا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، ادھر آل راؤنڈر شعیب ملک 15 اگست کو ساؤتھ ہمپٹن پہنچیں گے۔ شعیب ملک کے انگلینڈ پہنچنے سے قبل فاسٹ باؤلر محمد موسیٰ 14 اگست کو اسکواڈ سے الگ ہوجائیں گے۔