( سٹی 42 ) حکومتی ہدایات کے باوجود بس میں سیٹوں سے زائد افراد سوار، رش کے باعث سماجی فاصلہ نظر انداز اور ٹکٹ کاؤنٹرز پر بھی رش رہا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا کے پیش نظر بند کی گئی میٹروبس سروس کو گجومتہ سے شاہدرہ تک مکمل بحال کر دیا گیا ہےمگر میٹرو بس سروس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا جا سکا، احکامات کے برعکس میٹرو بس سروسں میں کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیٹوں سے زائد افراد کو سوار کیا جا رہا ہے جبکہ میٹروبس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے برعکس میٹروبسوں میں شہریوں کا کھڑے ہو کر سفر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اکثر مسافروں نے ماسک پہننا ضروری نہ سمجھا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھاجارہا ہےجبکہ رش کے باعث متعدد سٹیشنز پر موجود ٹکٹنگ بوتھ پر قطاریں بھی لگی رہیں۔
یاد رہے کہ میٹرو بس سروس کورونا وائرس کے باعث 23 مارچ کو بند کردی گئی تھی۔