گردہ سکینڈل میں ملزم ڈاکٹرعزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پرسماعت

 گردہ سکینڈل میں ملزم ڈاکٹرعزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پرسماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گردہ سکینڈل میں ملزم ڈاکٹرعزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پرسماعت ،پراسکیوٹرایف آئی اے مسعودنسیم نے درخواست ضمانت پردلائل دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے گردہ سکینڈل کے ملزم ڈاکٹرعزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 15اگست تک ملتوی کردی۔عدالت میں پراسیکیوٹرایف آئی اے مسعود نسیم نےدرخواست ضمانت پردلائل دیئے۔انہوں نےکہاکہ ملزم پاک ہیلتھ کیئر شاہ جمال میں لوگوں کوٹرانسپلانٹ کیلئے تیار کرتاتھا۔ملزم40لاکھ فی کس وصول کرتاجب کہ مریض اورگردہ ڈونرکوبھارت لیکرجاتاتھا لہذا ملزم کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کی جائے۔ملزم کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا۔ ڈاکٹرعزیزالرحمان پرگردوں کے غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرنےکاالزام ہے۔