ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آشا بھوسلے سپردِ آتش،بیٹے نے چتا کو آگ لگائی، پوتی کا رو رو کر برا حال

 آشا بھوسلے سپردِ آتش،بیٹے نے چتا کو آگ لگائی، پوتی کا رو رو کر برا حال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف  گلوکارہ آشا بھوسلے جس نے اپنی سریلی آواز سے کروڑوں دلوں کو اپنا دیوانہ بنایا ، ان کے جسد خاکی کو آج شام نم آنکھوں کے درمیان سپردِ آتش کر دیا گیا۔ 12 اپریل 2026 کو انکا انتقال ہوا تھا، جس کے بعد سے بالی ووڈ انڈسٹری اور موسیقی سے محبت کرنے والوں میں غم  کی لہر دوڑ گئی۔ آشا بھوسلے نے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی۔ 13 اپریل کی شام تقریباً 5.30 بجے بیٹے آنند بھوسلے نے انکی چتا  کو  آگ لگائی۔
 بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آشا بھوسلے کو جب آگ کے حوالے کیا گیا، تو وہاں موجود سبھی لوگوں کی آنکھیں نم تھیں، خاص طور سے ان کی پوتی زنائی بھوسلے زار و قطار روتی ہوئی دکھائی دیں۔ اس وقت آشا بھوسلے کی فیملی غم میں ڈوبی دکھائی دے رہی ہے اور آخری وداعی دینے پہنچے لوگ بھی انتہائی غمزدہ نظر آئے۔ 
رپورٹ کے مطابق ماضی کی مشہور ڈانسر ہیلن نے آشا بھوسلے کی موت پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ہیلن کے بیشتر گانے آشا بھوسلے نے ہی گائے تھے۔ وہ اپنے کیریئر میں ترقی کا سہرا ہیلن کو دیتی تھیں۔ آشا بھوسلے کو جب سپردِ آتش کیا گیا، تو اس کے بعد ہیلن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے شدید غم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں جہاں ہوں، ان کی وجہ سے ہوں۔ اچھا ہوا میں ریٹائر ہو گئی۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’ان کے انتقال کی خبر سن کر مجھے صدمہ لگا تھا۔ بھگوان انکی روح کو سکون عطا کرے‘‘۔