سٹی 42 : پاکستان سپر لیگ سیزن 11کا 22 واں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچز کے لیے کراچی و سندھ پولیس، سندھ رینجرز کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو سراہا ۔
آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی ایس ایس یو، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔