سٹی 442 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دوبارہ مذاکرات کے امکانات اب بھی موجود ہیں، ایران امریکہ کے درمیان مذاکرات کا نیا دورجلد شروع ہوگا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کا کہ مذاکرات کے بعد اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے کوئی منفی بات سامنے نہیں آئی، صرف مثبت باتیں ہی سامنے آرہی ہیں ۔
اس موقع پر ایک سوال کیا آئندہ خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا ؟ کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیصلے اللہ تعالی کی ذات کرتی ہے۔