ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے بچوں کے ب فارم کے اجرا کیلئے نئے ضوابط متعارف کرا دیے ہیں، جن کے تحت اب والدین گھر بیٹھے بھی درخواست دے سکیں گے۔
نادرا کے مطابق والدین پاک-آئی ڈی ایپلی کیشن کے ذریعے ب فارم کی درخواست آن لائن جمع کرا سکتے ہیں، جس سے نادرا سینٹر جانے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔
نئے قواعد کے تحت پیدائش سے لے کر تین سال تک کے بچوں کیلئے تصویر لازمی نہیں ہوگی، تاہم جیسے ہی بچے کی عمر تین سال سے زائد ہوگی، ب فارم کے اجرا کیلئے تصویر دینا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔
مزید برآں، دس سے اٹھارہ سال کی عمر سے قبل بچوں کیلئے تصویر کے ساتھ فنگر پرنٹس اور آئرس (بایومیٹرک تصدیق) بھی لازمی ہوگی، تاکہ شناختی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
والدین کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے امتحانات کے دوران ب فارم طلب کرتے ہیں، اس لیے یہ سہولت نہایت اہم ہے کہ اب نادرا دفاتر جانے کے ساتھ ساتھ گھر بیٹھے بھی ب فارم بنوایا جا سکتا ہے۔