ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر آپریشن میں بہتری، خلیجی ممالک کیلئے فلائٹس میں اضافہ

ایئر آپریشن میں بہتری، خلیجی ممالک کیلئے فلائٹس میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی پیش رفت کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خلیجی ممالک کے ساتھ فضائی آپریشن میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب کے لیے آنے اور جانے والی پروازوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کے بعد کویت، بحرین اور امارات نے بھی فلائٹس کی تعداد بڑھا دی ہے، جبکہ ان ممالک سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے 100 سے زائد پروازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابقعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے خلیجی ممالک کے لیے دوطرفہ 25 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

 اسی طرح کراچی سے 28، اسلام آباد سے 18، پشاور سے 8، کوئٹہ سے 4، ملتان سے 6 اور فیصل آباد سے 4 پروازیں چلائی گئیں۔

حکام کے مطابق فضائی آپریشن میں بہتری کے باعث نہ صرف پروازوں کی تعداد بڑھی ہے بلکہ مسافروں کو سفری سہولیات میں بھی مزید آسانی متوقع ہے۔