سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی کانگریس کے اراکین کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
سردار ایاز صادق نے امریکی کانگریس کے اراکین کے وفد کی اسپیکر ہاؤس اسلام آباد آمد پر خیر مقدم کیا۔ امریکی وفد میں کانگریس کے اراکین جیک برگمین، ٹام سوزی، اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔
ملاقات میں پارلیمانی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کانگریس میں پاکستان کی حمایت پر کانگریس کے اراکین کا شکریہ ادا کیا، کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگورا تعلقات کے فروغ کے لیے پر عزم ہے، پارلیمانی رابطوں کا فروغ جمہوریت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الپارلیمانی روابط دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔
امریکی وفد نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا، وفد نے مستقبل میں پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
ملاقات کے بعد امریکی کانگریس کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں امریکہ-پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اراکین بھی شریک ہوئے۔