سٹی42: رنگ روڈ پولیس نے ٹریفک پولیس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چالان ٹارگٹ متعارف کروا دیا , اب تمام چالاننگ آفیسرز اور سینئر پٹرولنگ آفیسرز کو روزانہ کم از کم 8 چالان کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ جو افسران چالان ٹارگٹ پورا نہیں کریں گے ان کے شفٹ انچارجز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نفری کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔
مزید براں رنگ روڈ پر صفائی کی گاڑیاں خصوصاً ایل ڈبلیو ایم سی اور کچرا لے جانے والے ڈمپرز پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔