ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج سیزن کی تیاریوں کے آغاز کیساتھ سعودی حکومت کے سخت احکامات

 حج سیزن کی تیاریوں کے آغاز کیساتھ سعودی حکومت کے سخت احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا اس کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت کی جانب سے سخت احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ میں داخلے کے لیے پرمٹ کی شرط پر 23 اپریل سے عمل درآمد ہوگا، مملکت میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں، واپس نہ جانا خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔

 سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہو گا، پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں پرمٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا، ایسے غیر ملکی جنہیں کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے پورٹل سے پرمٹ جاری کرنا ہو گا۔