ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 جواری گرفتار

قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 جواری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: باٹا پور پولیس کا قمار بازوں کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 4 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان، راحت، اعجاز اور آصف ریاض شامل ہیں، جو موقع پر تاش کے پتوں پر جوا کھیل رہے تھے۔ پولیس نے موقع سے آلات قماری بازی اور داؤ پر لگی نقد رقم بھی برآمد کرلی۔

ایس ایچ او انصر نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔