ملک رحمن: پشاور کے علاقے پبی کے قریب جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی شہید جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے اچانک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
زخمی سب انسپکٹر کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔