(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب، حکومتی اتحاد سے وزیراعلیٰ کے لئے امیدوار چوہدری پرویزالہی کی اعلی سطحی مشاورت، حکومتی اتحادوزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب ن لیگ یا ق لیگ میں سے کس کا ساتھ دے گا؟ حکومتی اتحاد نے بتا دیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کے لئے لاہور ہائیکورٹ نےحمزہ شہباز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 16 اپریل کو انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر علی بھٹی نے ڈپٹی اسپیکر اور حمزہ شہباز کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنادیا۔
دوسری جانب حکومتی اتحاد کاوزیراعلیٰ کے لئے امیدوار چوہدری پرویزالہی سے اعلیٰ سطحی مشاورت ہوئی، مشاورت میں سابق صوبائی وزرا راجہ بشارت ،میاں اسلم اقبال ،چوہدری ظہیرالدین،سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ ،سمیع اللہ اوردیگر اسمبلی بھی مشاور ت میں شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں ارکا ن سے رابطوں پر بات چیت ہوئی۔چوہدری پرویز الہی کی جانب سے اتحادی ارکان اسمبلی کو آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے ٹاسک دیئے گئے۔
حکومتی اتحاد کا کہناتھا کہ انشا اللہ وزیراعلی کے انتخاب میں کامیاب ہوں گے ، مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کا بازار لگائے ہوئے ہے ،ارکان سے مکمل رابطے ہیں ، اللہ کے فضل سے اکثریت ہمارے پاس ہے۔