وزیر اعظم کی قوم کو ماہ صیام کی مبارکباد

وزیر اعظم کی قوم کو ماہ صیام کی مبارکباد
کیپشن: imran khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر اعظم عمران خان نے  رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام اہم  پیغام  میں کہا ہے   رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کافضل وکرم ہے کہ اس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان  نے کہا کہ روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔ روزے کی حالت میں بندہ اللہ تعا لیٰ کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے ہر اس چیز سے اپنے آپ کو روک لیتا ہے جو عام دنوں میں اس کے لیے جائز ہوتی ہیں۔ اس طرح بندے میں پرہیزگاری اور تقویٰ پیدا ہوتاہے۔ نیز روزے کی حالت میں بھوک وپیاس کو برداشت کرنے سے دوسروں کا احساس اور ہمدردی کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔

انکاکہنا تھا اس وقت عالم انسانیت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سےدو چار ہے۔ گزشتہ رمضان المبارک میں پاکستانی قوم نے جس طرح کرونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیزپر عمل کیا اور اس وبا کے پھیلاؤ کو ہر ممکن حد تک روکا وہ قابل ستائش ہے۔اس سال بھی علماء و مشائخ کی مشاورت سے رمضان المبارک میں نماز تراویح اور اعتکاف سے متعلق جن ایس او پر اتفاق کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک میں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ہمیں اس نازک صورتحال کامقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ایثاراور ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں ضرورت مندوں افراد کا خصوصی خیال رکھنا ہے اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور حوصلہ شکنی کرنی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ان مبارک گھڑیوں میں اللہ تعالیٰ  کےحضور دعا کرنی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا خصوصی فضل و کرم فرماتے ہوئے سارے عالم کو اس آزمائش سے نکالے۔اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم کی مدد فرمائےاور ہمیں آزمائش کی اس گھڑی میں صبر وتحمل کےساتھ کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/posts/6247838435258524