مشکل وقت میں خود کی شکل بدلنے والا نایاب کیڑا

change face
کیپشن: Insect
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تصویر میں دکھائی دینے والا کیٹرا خطرے کے وقت اپنے سر کو بڑا کرکے اسے خوفناک بنالیتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فطرت کے کارخانے میں کئی کیڑے، پتنگے اور جاندار خود کو بچانے کے لئے کئی طرح کے حربے اختیار کرتے ہیں اور پنک انڈروِنگ پتنگے کا کیڑا (کیٹرپِلر) کسی شکاری کو دیکھ کر اپنا جسم سکڑ لیتا ہے اور چہرے کو بڑا کرلیتا ہے۔ ایسے اس کی آنکھیں بڑی اور واضع جبکہ چہرے کے نقوش بڑے دانتوں کی طرح دکھائی دینے لگتے ہیں۔ یہ نایاب گلابی انڈروِنگ پروانہ (موتھ) برطانیہ، کوئنزلینڈ اور نیوگنی میں پایا جاتا ہے۔

یہ کیڑا گلے سڑے پھلوں کو کھاتا ہے اور اس کے پر کے نیچے گلابی دھاریاں ہوتی ہیں۔ اپنے رنگ کی وجہ سے بہت سے شکاری اس پر رال ٹپکاسکتے ہیں۔ لیکن اس کا کیڑا شروع میں کتھئی رنگ کا ہوتا ہے۔ بڑا ہونے پر اس کے چہرے پر دو بڑے گہرے دھبے نمودار ہوجاتے ہیں اور روشن پیلی دھاریاں نمودار ہوجاتی ہیں۔ بڑے دھبے خوفناک آنکھوں کی طرح محسوس ہوتے ہیں اور سفید دھاریوں کی دو قطاریں نوکیلے دانتوں کی مانند دکھائی دیتی ہیں۔

اس کیڑے کو بڑے سر والا کیٹرپِلر بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن یہ اس کا اصلی سر نہیں بلکہ خطرے کے وقت وہ اپنے سر کو کھینچ کر بڑا کرلیتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس طرح جو بڑا کیڑا یا جانور اسے شکار کرنے کیلئے حملہ کرتا  ہے وہ خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ اس طرح فطرت میں روپ دھار کر خود کو بچانے والی یہ ایک بہترین مثال ہے۔